نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، نیو نیوز کے رپورٹر سعد الطاف پر تشدد

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، نیو نیوز کے رپورٹر سعد الطاف پر تشدد

اسلام آباد: نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران سابق وزیراعظم کی سکیورٹی پر مامور پر اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران نہتے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نیو نیوز کے رپورٹر سعد الطاف پر تشدد کیا گیا اور پرائم منسٹر پروٹوکول کے افسر نے گھسیٹا اور عدالت سے باہر لے جا کر مارا پیٹا۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کے رپورٹر عامر سعید عباسی پر بھی تششد کیا گیا اور کوریج سے روک دیا گیا جس کے بعد صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں