نواز شریف کے بچوں اور داماد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 نواز شریف کے بچوں اور داماد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

احتساب عدالت نے ریفرنسز میں مریم، حسن اور حسین نواز کو بھی طلب کر رکھا تھا۔ دوران سماعت نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نواز شریف کے بچوں کو عدالتی سمن کی تعمیل کرا دی گئی ہے اور یہ تعمیل لندن میں کرائی گئی ہے۔

نیب نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ عدالتی سمن کی تعمیل کرانے کے باوجود نوازشریف کے بچے اور کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے مریم، حسن اور حسین نواز سمیت کیپٹن (ر) صفدر کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں