برطانوی خاتون پتھر کی بن گئی

برطانوی خاتون پتھر کی بن گئی

لندن: فلموں میں تو پتھر کا انسان دیکھا ہو گالیکن اب حقیقت میں بھی پتھر کا انسان منظرعام پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق بر طانوی خاتون ایک ا یسی مہلک بیماری کا شکار ہو گئی ہے جس میں ہرگزرتے وقت کے ساتھ ا نسان  پتھر کی طرح سخت ہوتاجاتا ہے اور اس کے بعد موت کی وادی میں پہنچ جاتا ہے  ۔
37 سالہ برطانوی خاتون جےویر ڈی بھی اسی غیرمعمولی اور ناقابلِ علاج بیماری کا شکار ہو گئی ہیں جس سے ان کی جِلد  آہستہ آہستہ پتھر جیسی بنتی جارہی ہے۔اس بیماری کا نام "سکلیروڈرما ہ"ے اور اس کی وجہ سے جےویر ڈی  کی جلد اور جوڑ سخت ہوتے جا رہے ہیں ۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ ایسی انوکھی بیماری ہے جس کا علاج ممکن نہیں ۔
لہذااس بیماری کا اثر جے ویرڈی کے پھیپھڑوں اور دیگر اعضاء پر پڑ رہا ہےجس کے باعث اب وہ صحیح طریقے سے بات بھی نہیں کر پاتیں اور چلنے پھرنے میں بھی ان کو دشواری کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔
جے ویرڈی کی بیماری نے انہیں مایوسی کی اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔