محمد عرفان کی پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی

محمد عرفان کی پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کی 6 ماہ کی پابندی ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہو گئی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا سنائی گئی تھی جس میں انہیں 14 مارچ کو معطل کیا گیا تھا جب کہ ساتھ میں ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کی معطلی 14 ستمبر کو ختم ہوئی جس کے بعد آج سے انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کر لی ہے اور وہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ آج کے دن کا شدت سے انتظار تھا، ایسا لگا کہ 6 سال بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا کامیاب بولر بننا ان کا ہدف ہے۔

یاد رہے کہ محمد عرفان کو باہمی رضا مندی کی سزا کے کوڈ کے تحت ایک برس کی سزا ہوئی تھی جب کہ اسی کیس میں کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف پر 5 ،5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں