چین نے واٹس ایپ پر پابندی عائد کر دی

چین نے واٹس ایپ پر پابندی عائد کر دی

چین :سعودی عرب میں واٹس ایپ کی بندش کے بعد اب چین نے بھی واٹس ایپ پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چین میں واٹس ایپ بند کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ چند مہینوں سے چین کے صارفین کوواٹس ایپ کی سروسز استعمال کرنے میں بہت مشکلات پیش آرہی تھیں جس کی وجہ سے صارفین ویڈیو چیٹ کرنے سمیت تصاویر بھیجنے سے بھی قاصر تھے۔

واٹس ایپ نے چین میں اپنے اسٹیٹس پر جواب دہی سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے چین میں واٹس ایپ کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چین میں پہلے ہی کئی انٹرنیٹ کمپنیوں کو فیس بُک ، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور گوگل کی سروسز معطل ہیں۔