پاکستان بہت کچھ کر چکا، اب دوسروں کے ڈو مور کی باری ہے، عمران

پاکستان بہت کچھ کر چکا، اب دوسروں کے ڈو مور کی باری ہے، عمران

اسلام آباد:امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا امریکا کو طالبان سے مذاکرات کرنا چاہیئے لڑائی اور قتل و غارت مسئلے کا حل نہیں۔ صدر ٹرمپ کے دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام سے پاکستانیوں کو دکھ ہوا کیونکہ طالبان کو شکست نہ دے سکنے پر پاکستان پر الزام دھرنا مناسب نہیں۔

عمران خان نے کہا طالبان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں جہاں سے وہ پاکستان پر حملے کرتے ہیں اور پاکستان بہت کچھ کر چکا اب دوسروں کے ڈو مور کی باری ہے۔ انہوں نے کہا ڈرون حملوں سے پاکستان میں امریکا مخالف جذبات ابھرتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی خرابی کے ذمہ دار ہیں مسئلہ کشمیر کو جلد حل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مغربی پراپیگنڈہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور پاکستانی فوج کے حوالے سے انہوں کہا فوج ملک کا بھرپور دفاع کر رہی ہے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں