خام تیل کی قیمتوں میں تیزی، مقامی مارکیٹ میں پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

خام تیل کی قیمتوں میں تیزی، مقامی مارکیٹ میں پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

لاہور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں پیٹرول 3 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر اضافے 59 ڈالر، امریکی خام تیل 2 ڈالر اضافے سے 52 ڈالر فی بیرل اور عرب خام تیل 3 ڈالر اضافے سے 57 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں پیٹرول 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ترکی نے عراق سے خام تیل کی سپلائی کے لئے کے لئے اپنی سمندری حدود پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں