مریم نواز کیخلاف 7 کروڑ ڈالر کی تحقیقات کا کیس، فریقین سے جواب طلب

مریم نواز کیخلاف 7 کروڑ ڈالر کی تحقیقات کا کیس، فریقین سے جواب طلب

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ کی جانب سے بچوں کی تعلیم کے لئے مریم نواز کو دئیے گئے 7 کروڑ ڈالر کی تحقیقات کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ نے مریم نواز کو 70 ملین ڈالرز دئیے تھے۔ یہ رقم 2 لاکھ پاکستانی بچوں کی تعلیم پر خرچ ہونی تھی لیکن اب تک اس رقم کے خرچ ہونے کا کوئی حساب نہیں ہے۔ مریم نواز اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین نیب کو 70 ملین ڈالرز کی تحقیقات کی ہدایت کی جائے۔ درخواست میں مریم نواز، چیئرمین نیب، وزیراعظم ہاؤس کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں