آرمی چیف سے چینی سفیر سن ویڈانگ کی الوداعی ملاقات

 آرمی چیف سے چینی سفیر سن ویڈانگ کی الوداعی ملاقات

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن ویڈانگ نے الوداعی ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی جب کہ آرمی چیف نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں