نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ ماہ اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخوست پر نیپرا میں سماعت ہوئی جس میں سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 80 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔


سی پی پی اے نے بتایا کہ اگست میں کل 12 ارب 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی پر کل لاگت 57 ارب روپے سے زیادہ رہی۔ نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 82 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے جس سے عوام کو تقریباً ساڑھے 22 ارب روپے کا ریلیف مل سکے گا جو آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ 

نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہو گا جب کہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھروں اور زرعی صارفین بھی اس فیصلے سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں