پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ, سرفراز احمد پہلی بار قیادت کے فرائض انجام دیں گے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ, سرفراز احمد پہلی بار قیادت کے فرائض انجام دیں گے

ابوظہبی: پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات سے ابوظہبی میں شروع ہو گا، یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ گرین شرٹس کی پہلی سیریز ہو گی اور سرفراز احمد پہلی بار ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔مصباح اور یونس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جو کہ 6 سے 10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر، دوسرا میچ 16 اکتوبر، تیسرا میچ 18 اکتوبر، چوتھا میچ 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا.

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریزکا پہلا میچ 26 اکتوبر، دوسرا میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی لاہور میں شیڈول ہے۔

مصنف کے بارے میں