جوروٹ کو ون ڈے کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 60 رنز درکار

جوروٹ کو ون ڈے کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 60 رنز درکار

لندن: انگلش ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جوروٹ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 60 رنز درکار ہے، اگر روٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں کیریئر کے چار ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے دسویں انگلش بلے باز بن جائیں گے.

توقع ہے کہ روٹ کالی آندھی کے خلاف (آج) بدھ کو شیڈول چوتھے ون ڈے میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے، روٹ نے اب تک 95 میچز میں 10 سنچریوں کی مدد سے 3940 رنز بنا رکھے ہیں، انگلینڈ کی جانب سے این بیل 5416 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

مصنف کے بارے میں