لندن ہل سٹیشن ٹاور میں دھماکہ

لندن ہل سٹیشن ٹاور میں دھماکہ

لندن:لندن کے ٹاور ہِل اسٹیشن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے فوری طور پر اسٹیشن کو سیل کر دیا۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسٹیشن میں پڑے مشکوک بیگ میں دھماکا ہوا۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق اب تک کسی ہلاکت کی خبر  موصول نہیں ہوئی۔