ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں کارروائی، کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں کارروائی، کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

انقرہ: ترک فضائیہ نے منگل کوایک کارروائی کے دوران عراق شمالی علاقوں میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کارروائی کے دوران عراق کے شمالی علاقوں زاپ اوراواسین بسیمان میں پی کے کے کے ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایاگیا جو حملوں کی تیاری کررہے تھے۔

دوسری طرف ترک خبررساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا   تھا  کہ کرد علاقے میں ہونے والا ریفرنڈم علاقے میں نئی جھڑپوں کا موجب بن سکتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا   کہ ترکی کے اس معاملے میں واضح مؤقف کو نظر انداز کرنا شمالی عراق کی انتظامیہ کے لئے مشکلات پیدا کرے گا۔

مصنف کے بارے میں