وزارت سے مستعفیٰ نہیں ہو رہا ہوں، سینیٹر اسحاق ڈار

وزارت سے مستعفیٰ نہیں ہو رہا ہوں، سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ وزارت سے مستعفیٰ نہیں ہورہاہوں معمول کے مطابق وزارت کے معمول نمٹارہا ہوں ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے آج  پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سبکدوش وزیراعظم محمد نوازشریف کی پریس کانفرنس کے بعد میڈیا کے استفسار پر کیا ۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ بدستور وزارت خزانہ کا کام جاری رکھیں گے استعفیٰ کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ یہ قیاس آرائی ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معمول کے مطابق وزارت خزانہ کے امور کو نمٹا رہے ہیں اور اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں ۔مستعفی ہونے کا ہونے کا فیصلہ کیا ہے نہ مستقبل میں ایسا کوئی امکان ہے ۔