سخت تنقید کے بعد ماہرہ خان بیمار ہو گئیں

سخت تنقید کے بعد ماہرہ خان بیمار ہو گئیں

کراچی : اداکارہ ماہرہ خان کی متنازعہ تصاویر پر خاموشی کی وجہ سامنے آگئی، فیس بک پر پاکستانی ڈراموں کی خبریں دینے والے مشہور پیج نے انکشاف کیا ہے کہ تصاویر لیک کے بعد ماہرہ خان شدید بیمار ہیں۔
فیس بک پوسٹ کے مطابق ماہرہ کی قریبی دوست فیہا جمشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 روز سے ماہرہ خان شدید نفسیاتی دباو¿ میں ہیں اور انہیں 104 ڈگری کا بخاری ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی ماہرہ کی علالت کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے بھی نہیں آرہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان کی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کچھ تصاویر لیک ہوئی تھیں جن میں دونوں سگریٹ نوشی کر رہے تھے۔ یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا اور پاکستانی صارفین نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔