پرانے آشنا نے باپ کیساتھ مل کر جواں سالہ لڑکی کوآگ لگا دی

 پرانے آشنا نے باپ کیساتھ مل کر جواں سالہ لڑکی کوآگ لگا دی

نئی دہلی : تعلقات ختم کرنے پرلڑکے نے باپ کیساتھ مل کر جواں سالہ لڑکی کوتشدد کر کے مبینہ طور پر زندہ جلادیا۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ مغربی بھارتی ریاست راجستھان کے ایک ضلع میں 18 سالہ لڑکی پر پہلے اس کے پرانے آشنا اور اس کے باپ نے تشدد کیا اور پھر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگادی۔مقامی پولیس افسرنے میڈیا کو بتایا کہ پہلے لڑکی پر باپ بیٹے کی طرف سے تشدد کیا گیا اور پھر اسے زندہ جلا دیا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ لڑکی اس وقت گھر واپس لوٹ رہی تھی جب مقامی مارکیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔