بین اسٹوکس کو برسٹل پولیس نے گرفتار کر لیا

بین اسٹوکس کو برسٹل پولیس نے گرفتار کر لیا

برسٹل : انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ بین اسٹوکس کو پیر کی صبح گرفتار کیا گیا  اور رات حوالات میں گزارنی پڑی ۔انہیں ویسٹ انڈیزکےخلاف تیسرے ون ڈے کے بعد برسٹل  سے گرفتار کیا گیا.تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا ۔
ان پر الزام لگایا کہ کوئینز روڈ پر میں جو حالات خراب ہوئے ہیں ان میں بین اسٹوکس بھی ملوث تھا ۔ یہ واقعہ پیر کی صبح 2:35 پر پیش آیا ۔پولیس نے بین اسٹوکس کو گرفتار  اس وقت گرفتار کیا جب 27 سالہ شخص کو چہرے پر انجریز ہوئیں ۔ تاہم پولیس نے تحقیقات کے بعد کرکٹر کو رہا کر دیا لیکن انہیں رات حوالات میں گزارنی پڑی ۔ بین اسٹوکس ویسٹ انڈیز کیخلاف چوتھے ون میچ کیلئے دستیاب بھی نہیں ہونگے ۔