سندھ میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے یوم عاشورہ پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کافیصلہ کرلیا اور اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھی ارسال کردی۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون بند کرنے کے لیے وفاق سے درخواست کردی ہے جس میں صوبے کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا کہا گیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے سے پہلے ہی وفاق سے درخواست کی ہے لیکن ابھی وفاق کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے، جیسے ہی جواب موصول ہوگا میڈیا کو اس سے آگاہ کریں گے۔