ترکی نے عراق کیساتھ اپنی سرحد کو بند کردیا

ترکی نے عراق کیساتھ اپنی سرحد کو بند کردیا

انقرہ : ترکی نے شمالی عراق کیساتھ متصل اپنی سرحد کو بند کر دیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطا بق شمالی عراقی انتظامیہ کی خود مختاری کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کے جواز میں ترکی نے شمالی عراق سے ملحقہ اپنی سرحد کو بند کر دیا ہے۔
شمالی عراقی لیڈر مسعود بارزانی نے اس بات کی امید ظاہر کی تھی کہ ترکی ہمارے ساتھ اپنی سرحد بند نہیں کرے گا لیکن ان کی ایسی کوئی امید پوری نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ شمالی عراق کی درآمدات کا 70 فیصد ترکی کے راستے پورا ہوتا ہے۔