ٹرمپ نے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر پر دباؤ بڑھا دیا

ٹرمپ نے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر پر دباؤ بڑھا دیا

کابل/لندن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی پر دباؤ بڑھا دیا۔

برطانوی اخبار ’’ گارڈین‘‘ کے مطابق امریکی صدرنے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی پرکوششوں کیلئے دباؤ بڑھا دیا ہے جس کا مقصدخطے میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے نئی امریکی حکمت عملی کے تحت گروپ پر دباؤ بڑھانا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلے میں افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کی ہے ۔ذرائع نے گارڈین کو بتایاکہ افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے بہت جلد دوحہ میں طالبان کا دفتر بندکرنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے ۔

فیصلہ ایسے وقت لیا گیا ہے جب دفتر کھولے ہوئے کئی سال گز رچکے ہیں لیکن کوئی مثبت نتائج نہیں مل سکے۔

مصنف کے بارے میں