نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1روپے 82پیسے فی یونٹ کمی کردی

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1روپے 82پیسے فی یونٹ کمی کردی

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں1 روپے 82پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس سے ساڑھے 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 82پیسے فی یونٹ کی منظوری کا اعلان کردیا یہ کمی بجلی کے نرخوں میں اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے بجلی کے نرخوں میں کمی سے عوام کو ساڑھے 22ارب روپے کا ریلیف ملے گا ( سی پی پی اے ) نے اگست کے بلوں میں ریلیف دینے کی درخواست دائر کی تھی نرخوں میں کمی کا اطلاق 300یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا ۔