عالیہ بھٹ فلم شوٹنگ کیلئے کشمیر جا پہنچی

عالیہ بھٹ فلم شوٹنگ کیلئے کشمیر جا پہنچی

ممبئی: بالی و وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم "راضی" کی شوٹنگ کے کیلئے ٹیم کے ہمراہ کشمیر پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم ”راضی“ کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کروا لی ہے اور اب وہ بقیہ فلم کی شوٹنگ کے لئے ٹیم کے ہمراہ کشمیر پہنچ گئیں ہیں۔عالیہ نے کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں ہدایت کارہ میگھنا گلزار کے ساتھ میں لی گئی تصاویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرشیئرکی ہیں۔ فلم آئندہ سال 11 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔