جنیوا:پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارت کی شرمناک پالیسیوں کو بے نقاب کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی قونصل مرک اعجاز نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 36ویں اجلاس میں جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خواتین کی بے حرمتیوں کا عالمی مرکز بن چکا ہے جہاں خواتین کے خلاف ملک کی شرمناک پالیسیوں کی وجہ سے کوئی خاتون محفوظ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں صرف گزشتہ سال کے دوران خواتین کے خلاف جرائم کے 3لاکھ 27ہزار واقعات درج ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر عصمت دری یا بے حرمتی کی کوششوں سے متعلق تھے۔
مرک اعجاز نے بھارت کے جرائم رجسٹرڈ کرنے کے قومی ادارے کے اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں گزشتہ 3سال کے دوران خواتین کی عصمت دری کے 35ہزار واقعات پیش آئے ہیںاورہرروز تقریباً93خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔