شیخ السدیس نے بچوں کو سبق پڑھایا

شیخ السدیس نے بچوں کو سبق پڑھایا

مکہ مکرمہ :حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں تحفیظ قرآن کے پرائمری اسکول میں بچوں کو سورة فاتحہ تلاوت کروائی۔
شیخ السدیس نے پہلی جماعت کے طلباءکے ساتھ کلاس روم میں بیٹھ کر سورة فاتحہ کی تلاوت کی۔ بچوں نے انکے ساتھ سورة فاتحہ دہرائی۔ اس موقع پر بعض بچے سعودی پرچم بھی ساتھ لائے ہوئے تھے۔ شیخ السدیس کے ہمراہ انکا بیٹا فہد بھی کلاس روم میں موجود تھا۔ بچوں نے شیخ السدیس کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔السدیس بھی بچوں میں گھل مل گئے۔