فواد عالم کے حق میں شاہد آفریدی میدان میں آ گئے

فواد عالم کے حق میں شاہد آفریدی میدان میں آ گئے

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ فواد عالم ایک اچھا کھلاڑی ہے اور اس کی اہلت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے اچھی کارگردگی دکھا رہے ہیں انہیں اس طرح نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے 3ٹیسٹ میچز ، 38 ون ڈے انٹرنیشنل اور 24 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں ۔ فواد عالم ان کرکٹرز میں بھی شامل ہیں جو اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں سینچری بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔فواد عالم آج سے شروع ہونے والے  قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

31 سالہ کرکٹر فواد عالم نے جولائی 2009 میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور نومبر 2009 سے ٹیم سے آؤٹ ہیں ۔ انہوں نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 42 کی اوریج سے 250 رنز بنا رکھے ہیں اور 2009 سے فرسٹ کلاس میں اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔