عراق میں 42 سنی مسلمانوں کو سزائے موت

عراق میں 42 سنی مسلمانوں کو سزائے موت

بغداد: جنوبی عراقی شہر ناصریہ میں 42سنی مسلمانوں کو سزائے موت دیدی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی عراقی شہر ناصریہ میں بیالیس سنی مسلمانوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ وز ارت انصاف نے بتایا کہ صدارتی کونسل کی توثیق کے بعد ان افراد کی ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی موت کی سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ ان میں چند کو جنسی زیادتی جبکہ دیگر کو سلامتی کے اداروں پر حملوں یا دہشت گردانہ کارروائیوں کے جرم میں سزا دی گئی تھی۔

یہ رواں برس کے دوران اجتماعی سزائے موت پر عمل درآمد کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنٹسی کے مطابق چین، ایران اور سعودی عرب کے بعد عراق میں سب سے زیادہ سزائے موت دی جاتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں