کسی بھی رات ہم عراق پر حملہ کر دیں گے: رجب طیب اردگان

کسی بھی رات ہم عراق پر حملہ کر دیں گے: رجب طیب اردگان

بغداد: رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ”کسی بھی رات ہم عراق پر حملہ کر دیں گے اور کرد عراق کی آئل پائپ لائنیں کاٹ ڈالیں گے۔
عراق میں رہنے والے کرد ’کردستان‘ بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ترکی اس کرد آبادی کو اپنے وجود کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے کیونکہ ترکی میں ہونے والے کئی خودکش حملوں میں کرد شدت پسند ملوث پائے گئے ہیں۔ اب کردستان بنانے کی ان کوششوں کے جواب میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ انھیں یہ ہر گز قبول نہیں ہے ، ہم کسی بھی رات ہم عراق پر حملہ کر دیں گے۔
س سے ایک روز قبل ترک وزیراعظم بن علی یلدرم بھی کہہ چکے ہیں کہ ”ترکی کردستان ریجنل گورنمنٹ پرزمینی و فضائی حملہ کر سکتا ہے۔کرد حکومت آزادی کے متعلق ریفرنڈم کروانے جا رہی ہے جس کے نتائج ہم قبول نہیں کریں گے۔