پریانکا چوپڑا کی امیدوں پر پانی پھر گیا

پریانکا چوپڑا کی امیدوں پر پانی پھر گیا

ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی مراٹھی فلم ”وینٹی لیٹر“ کی آسکرایوارڈز کے لئے نظر انداز کیے جانے پر افسردہ ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اوران کی والدہ مدھو چوپڑا نے مراٹھی فلم بنائی تھی۔ ”وینٹی لیٹر“ نامی اس فلم کی کہانی بہت جاندار تھی لیکن اس فلم کا مقابلہ راج کمارراو کی فلم ”نیوٹن“ سے تھا۔ دونوں فلموں نے 3،3 نیشنل ایوراڈز حاصل کئے تھے۔بھارت کی جانب سے دونوں میں سے کسی ایک فلم کو آسکر کے لیے سرکاری طور پر نامزد کیا جانا تھا۔ پریانکا اور ان کی والدہ کو یقین تھا کہ آسکر کے لیے ان ہی کی فلم کو نامزد کیا جائے گا لیکن ایسا نا ہوا اور نیوٹن بازی لے گئی۔ جس پر پریانکا اور ان کی والدہ کو شدید مایوس ہوئی ہے۔