نواز شریف نوے کی دہائی کی تصادم والی سیاست دوبارہ دہرانے کی کوشش کر رہے ہے:اعجاز چوہدری

نواز شریف نوے کی دہائی کی تصادم والی سیاست دوبارہ دہرانے کی کوشش کر رہے ہے:اعجاز چوہدری

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نوے کی دہائی کی تصادم والی سیاست دوبارہ دہرانے کی کوشش کر رہے ہے،نواز شریف ملکی اداروں کے ساتھ ٹکرائو چاہتے ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ حکمران شریف خاندان نے اداروں کی مضبوط کرنے کے بجائے ان کو تباہ کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے ، نواز شریف اور انکے حواری ملکی اداروں کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہے ہیں ،نواز شریف اپنی مرضی کا نظام چاہتے ہے جہاں انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔


انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مافیا ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ان کے نا پاک عزائم خاک میں مل چکے ہے ، نواز شریف حقیقی احتساب کے شکنجے میں جکڑے جا چکے ہے اب انکا بچنا ناممکن ہے۔ نواز شریف احتساب عدالت میں حکومتی پروٹوکول میں پیش ہوئے ہے ، نا اہل نواز شریف کس حیثیت سے پنجاب ہائوس استعمال کر رہے ہے۔


اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ عدالت کے اندر صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہے ،نواز شریف پہلے بھی دس سالہ معاہدہ کر کے ملک سے بھاگ گئے تھے اب اڈیالہ جیل انتطار کر رہی ہے ، نواز شریف سے ڈیل اور ڈھیل کی اجازت نہیں دینگے ، نواز شریف ڈرامہ بازی بند کریں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں ۔