افغانستان ،طالبان کے خلاف آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک اور12 زخمی

افغانستان ،طالبان کے خلاف آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک اور12 زخمی

کابل :افغانستان کے صوبے لوگر میں طالبان کے خلاف آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک اور12 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن دہشتگردوں کی طرف سے سیکیورٹی چیک پوسٹس پر حملے کے بعد سیکیورٹی آپریشن شروع کیا گیا،طالبان کے خلاف کارروائی لوگر کے ضلع باراک میں کی گئی۔
تاہم افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 15 دہشت گرد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے اس کارروائی پر کوئی بیان ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔