ترک عدالت نے اخبار کے صحافی قادری کو رہا کر دیا

ترک عدالت نے اخبار کے صحافی قادری کو رہا کر دیا

انقرہ:  ترک عدالت نے جمہوریت نامی اخبار کے صحافی قادری گورسل کو   رہا  کر دیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک عدالت کا کہنا ہے کہ گورسل پر عائد کیے جانے والے دہشت گردی میں تعاون کے الزامات برقرار رہیں گے اور ان کی رہائی مشروط ہے۔ اسی اخبار کے مزید تین ملازمین قید میں ہی رہیں گے۔ گورسل کا شمار ترکی کے معروف صحافیوں میں ہوتا ہے۔

اردگان مخالف گولن تحریک اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ روابط کے شبے میں ترکی میں ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ افراد زیر حراست ہیں، جن میں صحافی اور مختلف اخبارات کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں