داعش کیلئے مبینہ بھرتی کرنے والے شخص کے خلاف جرمنی میں مقدمے کا آغاز

داعش کیلئے مبینہ بھرتی کرنے والے شخص کے خلاف جرمنی میں مقدمے کا آغاز

برلن: جرمنی میں داعش کیلئے مبینہ بھرتی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمے کا  آغاز ہو  گیا۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ایک ایسی عراقی شہری پر مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے شام اور عراق میں داعش کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے لوگوں کو بھرتی کیا تھا۔ بھرتی ہونے والوں میں دو ایسے افراد بھی شامل تھے جن کے بارے میں خیال ہے کہ انہوں نے خودکش حملے کر کے ایک سو پچاس عراقی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس شخص کی طرف سے قائم کردہ نیٹ ورک کے چار دیگر مشتبہ ارکان بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

استغاثہ کے مطابق تینتیس سالہ مبلغ نے، جس کا نام احمد عبدالعزیز عبداللہ اے بتایا گیا ہے، کم از کم سات افراد کو بھرتی کیا، جو مشرق وسطی گئے اور انہوں نے داعش کے عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر لڑائی کی۔

مصنف کے بارے میں