بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں محمد عامر کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں محمد عامر کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ٹیم کے حوصلے بڑھانے دبئی پہنچ گئے ہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

دبئی: پاکستانی ٹیم نے مسلسل خراب کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ان کی جگہ پہلی بار ٹورنامنٹ میں ایک اور لیفٹ آرم پیسر جنید خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ٹیم کے حوصلے بڑھانے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

پریکٹس سیشن میں انضمام الحق نے کھلاڑیوں اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ الگ الگ سیشن میں بات چیت کی۔