ایف اے ٹی ایف کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

ایف اے ٹی ایف کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا
کیپشن: ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس حوالے سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) پالیسی بورڈ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کا اجلاس سیکرٹری خزانہ کی زیر صدارت ہو گا جس کے دوران 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے جس میں ملک کے اندر اور باہر پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کے لیے اقدامات کی تجاویز دی گئی ہیں۔

اکتوبر کے دورے میں ایف اے ایف ٹی کی ٹیم پاکستان کے اقدامات کی روشنی میں اُسے گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنےکی سفارشات مرتب کرے گی۔