جلالپور بھٹیاں میں نوسر باز سرگرم، شہری ہزاروں روپے گنوا بیٹھا

جلالپور بھٹیاں میں نوسر باز سرگرم، شہری ہزاروں روپے گنوا بیٹھا

جلال پور بھٹیاں( زاہد منیر نمائندہ نیو ز جلالپور بھٹیاں ) محلہ اسلام پورہ کا رہائشی محمد منشاء جو محنت مزدوری کرتا ہے اپنے کام میں مصروف تھا کہ ادھر ایک نوسر باز نے آکر کہا کہ محمد منشا آپ کا میٹر آیا ہے آپ لگوا لو میں نے کہا کہ میرا میٹر تو لگا ہے اس نے کسی اور کا لگوا لو میں نے کہا میرے بھانجے کا لگا دو اس نے مجھ سے 10 ہزار روپے لے لیا اور کہا میں ساتھ موٹر سائیکل پر بیھٹو راستے میں اس نے کہا کہ موبائل دو میں کال کرنی ہے وہ مجھے مدرسہ ضیاءالعلوم کے سامنے کھڑا کر گیا کہ آپ یہاں رکو میں میٹر لے کر آتا ہوں جو پیسے اور میرا موبائل لے کر رفو چکر ہو گیا۔