سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس، سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو پیش ہونے کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس، سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو پیش ہونے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، شہباز شریف کو طلب کرنیکی درخواست مسترد کر دی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف اور سابق وزراء کی طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج کر دی اور سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے نواز شریف، شہباز شریف اور سابق وزرا کی طلبی سے متعلق عوامی تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، خواجہ آصف، توقیر شاہ اعظم سلمان اور دیگر کو بے قصور قرار دیدیا ۔

عوامی تحریک کی درخواست خارج کر دی جبکہ عدالت نے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی درخواست خارج کر دی اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔