عوامی تحریک کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

عوامی تحریک کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
کیپشن: سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مظلوموں کو انصاف دلانے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، طاہر القادری۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کیس میں ملازم طلب کئے گئے لیکن مالکان کو نہیں۔ عوامی تحریک لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرے گی اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مظلوموں کو انصاف دلانے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور سابق وزراء کی طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج کر دی اور سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔