نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداوار ی لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اگست میں 4 روپے 75پیسے وصول کئے گئے صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔