لاہور، کیپٹن صفدر کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں داخل

 لاہور، کیپٹن صفدر کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں داخل
کیپشن: کیپٹن (ر) صفدر کی علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کا بھی امکان ہے، ذرائع۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو طبیعت خراب ہونے پر ایک بار پھر نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کے بعد آپریشن کا امکان ہے۔ کیپٹن صفدر کو معدہ اور دل کی تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

کیپٹن (ر) صفدر آئندہ چند روز ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔ کیپٹن (ر) صفدرکی علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزاؤں کی معطلی کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا