ایشیا کپ :بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ :بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی :ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپرفور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپرفور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس  جیت کر کہا کہ  بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریں گے آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور بنگلہ دیش کو جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد عامر کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا آج کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کر چکا ہے اور آج جیتنے والی ٹیم جمعہ کو بھارت سے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹکرائے گی ۔