حکومت غلط فیصلوں سے ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

 حکومت غلط فیصلوں سے ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت غلط فیصلوں سے ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواب صاحب نے ساری زندگی جمہوریت کے لیے ہر حکومت کے خلاف اپوزیشن کی، ان کی زندگی جمہوریت پسندوں کے لیے سبق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو سلیکٹڈ حکومت کے حوالے کیا جا چکاہے ، کشکو ل نہ اٹھانے کے دعویداروں نے چندہ مانگ کر حکومت کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ہم سیاسی دورسے گزرر ہا ہے ، مجھ کوشکوہ ہے کہ شہید بی بی کو انصاف نہیں ملا اور آصف زرداری 30سال سے خود کو بے گنا ہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے تمام کیسز میں اپنی بے گناہی ثابت کی ہے اور اب بھی ان پر کیسز بنائے جارہے ہیں۔ انصاف کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ایسے حالات پیدا کردیئے ہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکلات بڑھتی جارہی ہے ، منی بجٹ کے نام پر عوام کو مہنگائی تلے دبا دیا گیاہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد پہلی تقریر میں دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کا مطالہ کیا لیکن آج بھی دہشت گردی کے متاثرین انصاف کے منتظر ہیں، شکوہ ہے کہ نہ شہید بھٹو کو انصاف ملا اور نہ بے نظیر بھٹو کو انصاف ملا۔