پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا

پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا
کیپشن: image by facebook

لاہور: پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا، وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے لیپ ٹاپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی جگہ کمپیوٹر لیبز رکھیں گے۔

وزیرِ تعلیم مراد راس نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم سے 20 ارب روپے کا خسارہ تھا، اس لیے اسکیم کو ختم کیا جا رہا ہے، اب کمپیوٹر لیب متعارف کرائیں جائیں گے۔

مراد راس نے دانش اسکولوں کو ختم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دانش اسکولوں کو ختم نہیں کر رہے ہیں۔

وزیرِ تعلیم مراد راس نے کہا کہ دانش اسکولوں کا کلچر بدلا جا رہا ہے، دانش اسکولوں میں زیادہ فیسیں لینے کا کلچر ختم کریں گے۔

واضح رہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز سب سے پہلے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم سے کیا جس کے بعد سال 2013-2014 کے مالی سال کے لیے بجٹ میں اس اسکیم کو وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے نام سے متعارف کرایا گیا اور ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔