خام تیل کی قیمت4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

خام تیل کی قیمت4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن:ایران پر امریکی پابندیوں اور دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے میں عدم دلچسپی کے باعث خام تیل کی قیمت4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے-

تفصیلات کے مطابقفرینچ بینک بی این پی پیریبس کے گلوبل کوموڈیٹی مارکیٹ سٹریٹیجی کے سربراہ ہیری چلنگیورین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کی برآمدات میں خاصی کمی آئے گی اور پیداوار بڑھانے میں اوپیک کی عدم دلچسپی کے بعد مارکیٹ تیل کی سپلائی کے خلا کو پر کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی پیش گوئی کے مطابق رواں سال تیل کی طلب 1.4 ملین بیرل فی یوم ہے ۔

 
 انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی پیش گوئی کے مطابق رواں سال تیل کی طلب 1.4 ملین بیرل فی یوم ہے اور آئندہ سال 2019 میں یہ طلب بڑھ کر 1.5 ملین بیرل فی یوم ہو جائے گی۔ ایجنسی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ مارکیٹ محدود ہوتی جا رہی ہے۔