شہر قائد میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے رینجرز موجود رہے گی، گورنر سندھ

 شہر قائد میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے رینجرز موجود رہے گی، گورنر سندھ
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے رینجرز موجود رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن قائم رکھنے کے لئے رینجرز موجود رہے گی کیونکہ تاجر برادری رینجرز کی تعیناتی جاری رکھنے کے حق میں ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ شہری مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی اداروں اور صوبائی حکومت کے مابین رابطے بہت ضروری ہیں، حکومت شہریوں کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔وفد کے اراکین نے عمران اسماعیل کو شہر میں جاری رہنے والے اسٹریٹ کرائمز، لوڈشیڈنگ ، سڑکوں کی حالت زار، سیلز ٹیکس صدر، بوہری بازار ، طارق روڈ، قائد آباد اور دیگر مارکیٹوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔