مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا آغاز

مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا آغاز
کیپشن: فوٹو: رائٹرز

مکہ : شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین مسافر ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے جس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

براستہ جدہ، مکہ سے مدینہ جانے والی اس حرمین ایکسپریس لائن میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔حکام کے مطابق ان میں چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کرسکیں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ کرنے آنے والے افراد کو سفر کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس ٹرین کا کمرشل آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا۔

سعودی عرب کے وزیرِ ٹراسنسپورٹ نبی العمودی کا کہنا تھا اس تیز ترین سفر کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں 6 گھنٹے تک لگ جاتے ہیں لیکن اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہو جائے گا۔

مکہ کا ریلوے اسٹیشن مسجد الحرام سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں 20000 مسافروں کو سہولت دینے کی گنجائش ہے۔