غیرت کے نام پر20 سالہ لڑکی اور نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا 

 غیرت کے نام پر20 سالہ لڑکی اور نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا 

ملک وال: تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ ڈھنگوال میں غیرت کے نام پر20 سالہ لڑکی اور نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا،لڑکی کے والد ، چچا اور کزن کے خلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق موضع ڈھنگوال میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات ارشد اقبال کے گھر میں اسکی 20 سالہ بیٹی(ث) اور26 سالہ بھانجے عباس کی لاشیں پائی گئیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، ارشد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ وہ ٹیکسی چلاتا ہے اور جب رات 2 بجے گھرآیا تو بیٹی اور بھانجے کی لاشیں کمرے میں پڑی تھیں اورآلہ قتل پسٹل بھی قریب ہی موجود تھا.

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر کے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا تے ہوئے مقتول عباس کے والد عمرحیات کی مدعیت میں مقتولہ کے والد ارشد،  چچا اصغر  اور  کزن فیصل سمیت تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضع رہے کہ مقتول عباس کا تعلق تھانہ ملکوال کے موضع بادشاہ پور سے تھا اور وہ عمرحیات کا اکلوتا بیٹا تھا.