وزیراعظم عمران خان کی مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس سےملاقات

وزیراعظم عمران خان کی مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس سےملاقات

وزیراعظم عمران خان کی مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس سےملاقات ہوئی ہے۔

جس میں انسدادپولیو،مائیکروسافٹ اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور بل اینڈ املنڈا گیٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔معاہدے سے پاکستان میں غربت ختم کرنے کیلئے احساس پروگرام کو مدد ملے گی۔

فاؤنڈیشن2020 میں پاکستان میں احساس پروگرام میں 20 کروڑ ڈالر خرچ کرے گی،وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ،،احساس غربت کے خاتمے کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے ،خوشی ہے کہ بل اینڈ املنڈا فاؤنڈیشن احساس پروگرام میں معاونت کرے گی،منصب سنبھالنے کے بعد ملک سے غربت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔