امریکا: سب سے لمبی زبان والی لڑکی نے اپنی زبان سے ہی لاکھوں کمانے شروع کردیے

 امریکا: سب سے لمبی زبان والی لڑکی نے اپنی زبان سے ہی لاکھوں کمانے شروع کردیے

نیویارک: امریکہ کی سب سے لمبی زبان والی لڑکی نے اپنی زبان سے ہی لاکھوں کمانے شروع کردیے ۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 21سالہ میکائلہ کے سوشل میڈیا کی سب سے بڑی سائٹ انسٹاگرام پر 20لاکھ سے زائد فالورز ہیں ۔ حیران کن طور میکائلہ کی زبان کی لمبائی ساڑھے چھ انچ ہے۔ اور لوگ اسی وجہ سے اس کو پسند کرتے ہیں ۔

لیکن میکائلہ انسٹا گرام سے بھی زیادہ مختلف کمپنیوں سے کمار ہی ہے ۔ وہ فوڈ ائیٹمرز تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے پروفیشنل ویڈیوز بناتی ہے جس میں وہ اپنی زبان سے ان اشیاء کو چاٹ کا دکھاتی ہے ۔ 

میکائلہ کو اس کی ویڈیوز کی وجہ سے 900 ڈالر سے لیکر 3000 ڈالر تک ملتے ہیں ۔ باقی میکائلہ انسٹاگرام اور یوٹیوب سے  بھی لاکھوں کما رہی ہے ۔ میکائلہ کے فالورز اس کو چھپلی اور سانپ سے تشبیع دیتے ہیں ۔

 میکائلہ کا کہناہے کہ سالانہ  ڈیڑھ کروڑ   روپے سے زیادہ کما لیتی ہے ۔ اور اس سال اس سےزیادہ آمدنی کی امید ہے ۔