مشن کشمیر، وزیراعظم کا کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب شیڈول

مشن کشمیر، وزیراعظم کا کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب شیڈول
کیپشن: وزیراعظم مشہور امریکی کمپنی ایگزان موبل اور اے کے ڈی گروپ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

نیو یارک: مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کا مشن جاری ہے۔ وزیراعظم کا کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب شیڈول ہے۔ عمران خان مقبوضہ وادی میں بربریت اور مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج بھی ایک مصروف دن گزاریں گے۔ عمران خان آج اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے جبکہ وزیراعظم انڈونیشیا کے صدر اور بیلجیم کے ہم منصب چالس مائیکل سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان معاشی اور ترقیاتی مذاکرے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پاکستان اور ملایشیا کے غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان روز ویلٹ ہوٹل میں پاکستانی سرمایہ کاروں سے وفد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم مشہور امریکی کمپنی ایگزان موبل اور اے کے ڈی گروپ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کی ناروے کے سابق ہم منصب سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل ہے۔ عمران خان کل ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے اہم خطاب کریں گے اور وزیراعظم معروف سیاسی اور بزنس مینز کے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔